زیپورزیا پلانٹ میں تابکاری شعاعوں کا اخراج بڑھنے سے پورے یورپ میں ایٹمی دھماکے کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے

روس یوکرین جنگ میں اس وقت سب سے زیادہ خطرہ زیپورزیا پلانٹ پر منڈلا رہا ہے چھ ماہ پہلے دنیا بھر میں روس یوکرین جنگ کی پیش گوئ کی جا رہی تھی اس وقت یوکرین اور امریکہ جیسے ملکوں کا خیال تھا کہ روس یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا وہ اس کو صرف ڈرا دھمکا رہا ہے لیکن 24 فروری کو روس نے ان دھمکیوں کو سچ کر دکھایا ۔

 

اسی طرح اب یوکرین دنیا بھر میں یہ واویلا کر رہا ہے کہ زیپورزیا پلانٹ سے روسی فوج کا قبضہ ہٹایا جاۓ کیونکہ اس پلانٹ میں حالات اتنے سنگین ہو چکے ہیں کہ کسی بھی وقت کوئ بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اب یوکرین کی یہ پیش گوئ اگر سچ ثابت ہو گئ تو اسے نہ صرف یوکرین بلکہ یورپ کے کئ دوسرے ملک بھی تباہ ہو جائیں گے ۔

 

روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پلانٹ سے مسلسل تابکاری شعاعوں کے اخراج  کا خطرہ بنا ہوا ہے روسی فوج اس پلانٹ کے پاور لائسینس پر فائرنگ کر رہی ہے تاکہ یوکرین کے پاور گرِڈ کو پلانٹ سے منقطع کیا جا سکے اور چونکہ اس پلانٹ پر روس کا قبضہ ہو چکا ہے اس لیے روسی فوج اس پلانٹ کو روسی گرِڈ سے جوڑنا چا ہتی ہے ۔

 

زیپورزیا پلانٹ میں حالات بگڑنے کی دوسری بڑی وجہ اس پلانٹ کے اندر گولے اور بارود کا ذخیرہ کرنا ہے اگر اس میں ٹمریچر بڑھنے سے آگ لگتی ہے تو بہت بڑی تباہی مچ سکتی ہے روس اور یوکرین اس پلانٹ کے قریب حملہ کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں ۔

 

یورپی ملکوں کا کہنا ہے کہ روس زیپورزیا پلانٹ کا خطرہ پیدا کر کے لوگوں کو دھمکا رہا ہے کہ زیپورزیا پلانٹ کا رابطہ پاور گرِڈ سے ایک بار پھر کٹ گیا ہے حالنکہ چند دن پہلے ہی آئ اے ای اے کی ٹیم نے اس پلانٹ کا دورہ کیا تھا اور آئ اے ایی اے کی رپورٹ کے مطابق ایک ری ایکٹر اب بھی اس پلانٹ میں کام کر رہا ہے اور اس ری ایکٹر سے پیدا ہونے والی بجلی سے کوللنگ اور دوسری ضروریات پوری ہو رہی ہیں ۔

 

یورپی ملکوں نے کہا ہے کہ روس زیپورزیا پلانٹ کے بہانے یورپی ملکوں کو دھمکا رہا ہے کیونکہ پلانٹ پر روس کا قبضہ ہے لیکن روس کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے یوکرین اس پلانٹ میں خرابی پیدا کر کے روس کو بد نام کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+