ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والے سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایمی ایوارڈ حاصل کر لیا

بریکنگ نیوزٹوڈے : سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایمی ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق  سابق امریکی صدر بارک اوباما کو ان کی نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز ’آور گریٹ نیشنل پارکس‘ پر ایمی ایوارڈ  سے نوازا گیا  ہے ۔

 

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ماضی میں اپنی یادداشت ’دی آڈیسٹی آف ہوپ‘ اور’ڈریمز فرام مائی فادر‘ کے آڈیو ورژن کے لیے وہ گریمی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔

 

یاد رہے کہ بارک اوباما کو چاروں بڑے امریکن انٹرٹینمنٹ ایوارڈز یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے اب ایک آسکر اور ایک ٹونی ایوارڈ حاصل کرنا  ہو گا ۔

 

واضح رہے کہ اب تک صرف 17 لوگوں نے ہی چاروں بڑے امریکن انٹرٹینمنٹ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

 

بارک اوباما دوسرے امریکی صدر ہیں جنہیں ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اس سے پہلے سابق امریکی صدر ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کو اعزازی طور پر ایمی ایوارڈ  دیا گیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ بارک اباما کو   ماضی میں بہترین سفارتکاری  اور بہترین  طریقے سے دو طرفہ  تعلقات کو استوار کرنے کے باعث نوبل ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔

 

مزید پڑ  ھیں : یورپ کے لیے خطرے کی گھنٹی ،روسی کمپنی گیز پروم نے یورپ کو گیس کی فراہمی روک دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+