افغانستان میں زلزلہ ، 8 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد  کے زخمی ہونے کی معلومات موصول ہوئیں۔

 

نیوز ٹوڈے  : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں 5 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا  جس   کے باعث کئی  جانی اور مالی نقصان کے واقعات رونما ہو ئے ۔

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق معلوم ہوا کہ زلزلے کے جھٹکے کنڑ، لغمان، ننگر ہار اور کابل میں محسوس کیے گئے ہیں ،جبکہ صوبہ کنڑ زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ  بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

دوسری جانب آج کابل  میں  روسی سفارت خانے کی قریب ایک خود کش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ،حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے  کہ یہ شخص  سفارتخانے پر حملہ کرنے آیا تھا ،تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کو بروقت مار کر  بڑے نقصان سے بچا لیا

۔

مزید پڑ ھیں  : ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والے سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایمی ایوارڈ حاصل کر لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+