لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب، رشی سونک کو شکست

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کی امیدوار لز ٹرس نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں، ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا  حکم دیں گی ۔

 

نیوز ٹوڈے :  برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف رشی سونک صرف 60 ہزار 399 ووٹ ہی حاصل کر سکے ۔

 

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔

 

دوسری جانب ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد  صرف لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئےتھے۔

 

یاد رہے کہ لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : لز ٹرس نے انتخابی مہم میں کہا تھا وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گیا اور لز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ بر طانوی وزارت عظمیٰ کے امیدوار رشی سونک کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گائو پوجا کر رہے ہیں، اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان  پر  تنقید کے ساتھ ساتھ ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : افغانستان میں زلزلہ ، 8 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+