کابل میں روسی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر ایک  خودکش  حملہ آور کی جانب سے حملہ کیا گیا ،جبکہ اس دھماکے کی ذمہ داری  کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق دھماکے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ روسی حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : کابل پولیس حکام کی جانب سے بیان دیا گیا کہ خودکش حملہ آور نے سفارت خانے کے دروازے تک جانے کی کوشش، جس پر اہلکاروں نے اسے گولی ماردی، جس کے نتیجے میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا اور سفارت خانے میں  موجود لوگوں کو جانی نقصان پہنچا ۔

 

دوسری جانب طالبان کی طرف سے  بیان جاری کیا گیا کہ اس موقع پر ہمارے پولیس فورسز چوکنا ہے اور ہم آئندہ کسی بھی قسم کے  حملے کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے،اس حوالے سے طالبان  نے پہلے بھی بیان جاری کیا تھا کہ ہم اپنی سر زمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

 

مزید پڑ ھیں : لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب، رشی سونک کو شکست

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+