یوکرین کا بڑا دعویٰ، روس کا 40 فیصد اسلحہ استعمال کے قابل نہیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کی وزارت دفاع کے نمائندے ودیم سکی بیتسکی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  ہے  کہ روسی افواج کی طرف سے یوکرین میں استعمال کیا جانے والا 40 فیصد اسلحہ لڑائی  میں استعمال کیلئے تیار ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں بڑی مرمت کی ضرورت ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ تمام یونٹس کو سوویت اسٹائل اسلحے سے لیس کیا گیا ہے، یہ اسلحہ پرانی بیسز اور ڈپو سے نکال کر فوج کو تھما دیا گیا ہے مگر ان کو  یہ نہیں معلوم کہ پرانے طرز پر بنا ہوا اسلحہ استعمال کے قابل نہیں ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹو ڈے: انہوں نے اپنے بیان میں  کہا کہ مسلسل جنگ لڑنے والے دستوں کے جگہ نئی کمک کو بھیجنے میں روس کو نومبر تک کا وقت لگے گا۔

 

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی مسلح افواج نئے اور جدید ہتھیار تیار کرنے کی تیاری کر رہی ہیں کیونکہ اسے حالیہ یوکرین جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک طویل عرصے سے یہ محاذ جاری ہے  مگر تا حال اس  مسئلے کا کو ئی حل نہیں نکالا جا سکا ۔

 

مزید پڑ ھیں : کابل میں روسی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+