روس کی یورپ کو بڑی دھمکی ،پابندیاں اٹھنے تک یورپ کو گیس کی سپلائی بند رہے گی،روسی حکام

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روسی حکام  کی جانب سے یورپ کو ایک واضح دھمکی دے دی گئی  ہے ،روس نے ماسکو پر عائد پابندیاں ختم کیے جانے تک یورپ کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ یورپ کو گیس کی سپلائی بند رکھنے کا بیان روس کے صدارتی محل سے جاری ہوا ۔

 

ترجمان کریملن نے بیان دیا کہ  کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن کی بندش کی واحد وجہ ماسکو پر عائد کی یورپی پابندیاں ہیں،اور اگر پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو گیس کی سپلائی مستقل طور پر بند کر دی جا ئیں گی  ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ابتداء میں روسی حکام کی جانب سے  کہا  گیا تھا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے، بعدازاں کریملن نے بیان جاری کیا کہ روس اور روسی کمپنیوں پر یورپی پابندیاں گیس کی بندش کا باعث ہیں۔

 

خیال رہے کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن روس سے مغربی یورپ کو گیس فراہم کرنے والی سب سے بڑی گیس پائپ لائن ہے جو 2011 سے  یورپ کو گیس فراہم کر رہی ہے ۔

 

اس واقع پر امریکی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یورپ کو اتنی گیس میسر ہے کہ وہ سردیاں گزار سکتے ہیں اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روس توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جو کہ ایک مجرمانہ اقدام ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : یوکرین کا بڑا دعویٰ، روس کا 40 فیصد اسلحہ استعمال کے قابل نہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+