چین کے صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ، 46 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی
- 06, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین کے صوبے سیچوان میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث 46 افراد ہلاک اور 50 افرادزخمی ہوگئے، دوسری جانب حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ 16 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : بیجنگ سے چینی میڈیا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ،اس کے علاوہ اس واقع کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سیچوان کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ،واضح رہے کہ اس شدید زلزلے کے باعث شدید نقصان ہوا ۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، چینی حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی جا چکی ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : روس کی یورپ کو بڑی دھمکی ،پابندیاں اٹھنے تک یورپ کو گیس کی سپلائی بند رہے گی،روسی حکام
تبصرے