ایران کی اسرائیل کو دھمکی ،"ایران کے خلاف جارحیت دکھانے پر اسرائیل کو قیمت چکانا ہو گی"

بریکنگ نیوز ٹوڈے :ایراینی حکام کی جانب سے اسرائیل کی سازشوں اور جارحیت پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے ، ایرانی پاسداران انقلاب کےکمانڈر غلام علی راشد نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا ساتھ دینے والےملک  کوقیمت چکا نی ہو گی ۔ 

 

نیوز ٹوڈے :میڈیا سے گفتگو کرتے   ہو ئے  اپنے ایک بیان میں ایرانی کمانڈر کی جانب سے بیان دیا گیا کہ صیہونی ریاست ایران کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔  انہوں نے واضح کیا کہ جو ممالک اسرائیلی جارحیت کا ساتھ دیں گے انہیں اسکی کڑی  قیمت چکانی پڑے گی۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایرانی جوہری پروگرام نہ رکنے پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

واضح رہے  کہ  امریکا اور ایران کے مابین نیوکلیئر ڈیل رکوانےکے لیے اسرائیل  کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف بھی  امریکا  روانہ ہو گئے ہیں ، یہ ڈیل ایک لمبے عرصے سے تنازع کا  شکار ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کہ ساتھ مل کر اس پر مثبت پیش رفت پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

 

مزید  پڑ ھیں : انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+