بھارتی جیل میں قید اسکاٹش سکھ نے وزیر اعظم لز ٹرس سے مدد کی اپیل کر دی
- 08, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : انسانی حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیم نے برطانیہ کی وزیر اعظم کو ایک خط بھجوایا جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ شہری نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس کے نام جگتار سنگھ جوہل کا خط انسانی حقوق کی تنظیم نے جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جگتار سنگھ پر بھارتی حکومت کی جانب سے قتل کی سازش اور دہشتگرد گروپ کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ جگتار سنگھ تقریباً 5 برس سے بغیر ٹرائل کے بھارت کی جیل میں قید ہیں اور ابھی تک ان کو عدالت میں اپنی صفائی دینے کا موقع نہیں ملا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ اس معاملےکو بھارت کے ساتھ اٹھاتی رہی ہے اور کوشش ہے کہ جلد اس کیس کا فیصلہ کیا جا ئے ۔
جگتار سنگھ نے اپنی اپیل میں کہا کہ لز ٹرس اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ میرا کیس اٹھائیں اور مجھے انصاف دلوائیں ۔
مزید پڑ ھیں : ایران کی اسرائیل کو دھمکی ،"ایران کے خلاف جارحیت دکھانے پر اسرائیل کو قیمت چکانا ہو گی
تبصرے