بھارت کو مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم سے بچانے کے لیے اپوزیشن جماعت کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوزٹوڈے: بھارت اور بھارتی عوام  کو مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم سے بچانے کے لیے بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اعلان کردیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے:بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں پانچ ماہ تک جاری رہنے والی یاترا بھارت کی 12 ریاستوں کا سفر کرے گی،لاکھوں لوگ اس میں شرکت کرے کے لیے پر عزم ہیں ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق کانگریس کی عوام سے رابطے کی مہم بھارت جوڑو یاترا جمعرات کی صبح تامل ناڈو کے قصبے کنیا کماری سے شروع ہوکر سری نگر جموں کشمیر تک پہنچے گی ۔

 

واضح رہے کہ یاترا میں سو سے زائد ارکان کانگریس راہول گاندھی کے ہمراہ ہوں گے، یاترا میں راہول گاندھی لوگوں سے مل کر ان کے مسائل پر مشاورت بھی کریں گے ۔

 

بھارتی کانگریس پارٹی کے سینئر  رہنما ششی تھرور کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد بھارت کو مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم ہونے سے روکنا  اور ایک ہونا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارتی جیل میں قید اسکاٹش سکھ نے وزیر اعظم لز ٹرس سے مدد کی اپیل کر دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+