ترک صدر طیب ایردوان روس کی حمایت میں بول پڑے

 بریکنگ نیوز ٹوڈے : تر کیہ کے  صدر روس کی حمایت میں بول پڑے، رجب طیب اردوان نے روس کے خلاف مغرب کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ روس کو کمزور سمجھ رہے ہیں وہ غلط سوچ رہے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : بلغراد میں اپنے سربیائی ہم منصب الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ مجھے مغرب کا رویہ (روس کی طرف)درست نہیں لگتا ہے کیونکہ یہ مغرب ہے جو اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

 

طیب اردوان نے کہا کہ مغرب روس کے خلاف اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن ماسکو کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے میں ان لوگوں سے کہتا ہوں جو روس کو کم سمجھتے ہیں آپ یہ غلط کر رہے ہیں.

 

انہوں نے بیان دیا کہ  روس ایسا ملک نہیں ہے جسے کم سمجھا جا سکے،ترک صدر نے زور دیا کہ روس ایسا ملک نہیں ہے جس کو کم سمجھا جا سکے، ماسکو اور کیف دونوں کے بارے میں انقرہ کی متوازن پالیسی کا اعادہ کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے مستقبل قریب میں روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ روس اور یوکرین تنازعہ کسی بھی وقت جلد ختم ہو جائے گا،ترک صدر نے بحران کے حل میں مدد کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان انقرہ کی متوازن پالیسی کا اعادہ بھی کیا۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت کو مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم سے بچانے کے لیے اپوزیشن جماعت کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اعلان کردیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+