انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے سے ڈیموکریٹس کو نقصان ہو گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی کی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے سے ڈیموکریٹس کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں  انہوں نے بیان دیا  کہ اگر  امریکہ  ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو انتخابات سے قبل ڈیموکریٹس کو نقصان پہنچے گا کیونکہ زیادہ تر امریکی   شروع دن سے ہی اس معاہدے کے حق میں نہیں ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی سینیٹر نے کہا کہ اگر وہ انتخابات سے پہلے ایسا کرتے ہیں تو یہ مرکز میں جائے گا ، یقین ہے کہ حکومتی سینیٹرز  انتخابات کے بعد ایسا کریں گے۔

 

یاد رہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ ایک لمبے عرصے سے تاخیر کا شکار ہے جس کا تا حال کوئی  نتیجہ نہیں نکل سکا مگر دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ ان مزاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا ۔

 

مزید  پڑ ھیں : ترک صدر طیب ایردوان روس کی حمایت میں بول پڑے

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+