سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے
- 09, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
نیوز ٹوڈے : وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا استقبال کیا ہے ۔
واضح رہے کہ انٹونیو گوٹریس نے سوشل میڈیا پر عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے لہٰذا عالمی برادری سے درخواست ہے کہ سب اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کریں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب پاکستان آنے سے قبل نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔
انٹونیو گوٹریس وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور اتحادی حکومت کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑ ھیں : انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے سے ڈیموکریٹس کو نقصان ہو گا
تبصرے