عالمی رہنمائوں کی جانب سے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر ااظہارِ افسوس

بریکنگ نیوز ٹوڈے : تمام عالمی رہنماؤں کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر   یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ان رہنمائوں کا کہنا ہے ایک طویل عرصے تک ملکہ نے برطانیہ  کے لیے بہت سے کارنامے سر انجام دیے ۔

 

نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ یہ ہمارے ملک کا اداس ترین دن ہے، ملکہ کے جانے سے ہر فرد کا دل غمزدہ ہے۔ طویل حکمرانی کرنے والی الزبتھ دی گریٹ کے لیے ہم سب غمگین  اور ان کے لیے دعا گوہ ہیں ۔

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عہد ساز اور بے مثال باوقار شخصیت کی مالک تھیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ملکہ کے سات دہائیوں کے اقتدار میں بے مثال انسانی ترقی اور انسانی وقار کو فروغ ملا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی صدر نے مزید کہا کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کے ساتھ امریکا کی قریبی دوستی جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

 

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دنیا میں میری پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھیں۔ میں ملکہ الزبتھ کی کمی بہت محسوس کروں گا۔

 

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم نے بھی ملکہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+