روس یوکرین جنگ : امریکا نے یوکرین اور اتحادیوں کیلئے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر امداد کی منطوری دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا کی جانب سے یوکرین اور اس کے  اتحادیوں کیلئے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری  کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق امداد میں 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر یوکرین کے ہتھیاروں کیلئے مختص   کیے گئے ہیں جبکہ کچھ امریکی حکام کا کہنا  ہے کہ  یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت روکنے کے لیے امریکہ مستقبل میں بھی اپنے اتحادیوں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ امریکا جی جانب سے دیے گئے امدادی پیکج میں اسلحہ و گولہ بارود، توپیں، فوجی گاڑیاں، اینٹی ٹینک سسٹم اور ایمبولینسز  وغیرہ شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ امریکا یوکرین کو1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد پہلے ہی دے چکا ہے ۔

 

دوسری جانب روس اور  یوکرین میں تنازع ابھی تک جاری ہے جس کا کو ئی خاطر خواہ حل نہیں نکل سکا جبکہ  دونوں ممالک کے لیڈران  کی جانب سے مذاکرات بھی کیے جا چکے ہیں مگر ان مذاکرات  سے کو ئی مثبت نتائج موصول نہیں ہو ئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : عالمی رہنمائوں کی جانب سے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر ااظہارِ افسوس

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+