روس کا یوکرین کے علاقے میں فوجی رڈار اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ،6 اسلحے کے گودام تباہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے :روس نے یوکرین جنگ سے متعلق حال ہی میں ایک بیان جاری کیا جس میں روسی وزارت دفاع  کی جانب سے  یوکرین  کو بڑا نقصان پہنچانے کا  دعویٰ کیا گیا ہے ۔

 

 روسی حکام نے یوکرینی علاقے مائیکولیف میں فوجی رڈار اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ  کیا ہے ۔

 

نیوز ٹودے : روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے مائیکولیف میں یوکرینی فوج کا ٹریکنگ رڈار اسٹیشن تباہ کردیا ہے جس سے یوکرینی فوج کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں یوکرینی فوج کے 6 اسلحہ گودام بھی روسی فوج نے تباہ کر دیے ہیں ۔

 

روس کی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کے 13 ڈرون اور 5 میزائل فضا میں تباہ  کیے جا چکے ہیں ۔

 

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جنگ جاری ہے جس میں دونوں ممالک کو نقصان ہوا ہے مگر ضد پر اڑے رہنے کے باعث دونوں ممالک کے صدر کی جانب سے مذاکرات پر  کام نہیں کیا جا رہا،اس سے قبل عالمی برادری  نے  بیچ میں پڑ کر مذاکرات کروانے کی کوشش کی ،تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : یورپ میں روس کے کاؤنٹر اٹیک سے توانائ بحران شدید صورت اختیار کر رہا ہے


 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+