یوکرین میں پاور اسٹیشن میں آگ لگنے سے پورے کا پورا شہر تاریک ہو گیا

روس یوکرین جنگ میں یوکرینی فوج نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین  کے شہر خار کیو  میں پاور اسٹیشن پر روسی فوج کے ہوائ حملے کی وجہ  پاور اسٹیشن میں آگ لگ گئ جس سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ۔

 

یوکرین کے کئ علاقوں سے پیچھے ہٹنے کے بعد روس نے ایک بار پھر خار کیو کا رخ کیا ہے روسی فوج کے اس حملے میں یوکرین کے 450 فوجی بھی ہلاک ہوۓ ہیں روس نے خار کیو پر حملہ یوکرین کے اس بیان کے بعد کیا ہے جس میں یوکرین نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ یوکرین کی فوج نے روس کی فوج سے 2000 کلو میٹر زمین آزاد کروا لی ہے انھوں نے کیو کے تقریباً 30 علاقوں پر پھر سے یوکرینی پرچم لہرا دیا ہے ۔

 

یوکرین میں روس نے اپنے حملے تیز کرتے ہوۓ ایک بڑا قدم یہ بھی اٹھایا ہے کہ روس نے خیر سون میں 1300 چیچن لڑاکے بھیج دیے ہیں یہ دعوٰی یورپی انٹیلیجنس کی طرف سے کیا گیا ہے روس نے خود یہ بیان جاری کیا ہے کہ روسی فوج کو یوکرین کے علاقوں سے واپس بلایا گیا ہے  ٹارگٹ کے حساب سے فوج کی جگہ تبدیل کی گئ ہے روس نے یوکرین کے ان دعووں کی تردید کر دی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ یوکرین نے روسی فوج کو کئ علاقوں سے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔

 

ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جاری سپیشل آپریشن میں روس کے کمزور پڑنے کے دعووں کو رد کر دیا انھوں نے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوۓ ہمیشہ کی طرح یوکرین پر کیے گۓ حملے کو جنگ کا نام نہیں دیا بلکہ اس جنگ کو اسپیشل آپریشن ہی قرار دیا ۔

 

پیوٹن نے اپنی تقریر میں یہ واضح کر دیا کہ یوکرین کے خلاف اپنے سپیشل آپریشن میں روسی فوج بالکل بھی کمزور نہیں پڑی پیوٹن نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ روس نے اس آپریشن میں اب تک کچھ نہیں کھویا اور یہ بھی بتا دیا کہ یوکرین کے خلاف روسی فوج کی کاروائ جاری رہے گی ۔

 

 

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+