امریکا نے روس کو ڈرون فراہم کرنے والی ایرانی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا نے روس کو ڈرون فراہم کرنے والی ایرانی کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق  امریکی محکمہ خزانہ نے پابندی لگانے کا اعلان  پچھلے ہفتے ہی کر دیا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے تین دیگر ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جو ڈرون تیار کرنے اور روس کو بیچنے کی پیشکش کرنے میں  میں ملوث تھیں۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کا مئوقف ہے کہ تہران میں موجود سفیران ایئرپورٹ سروسز کو ایران اور روس کے درمیان روسی افواج کی پروازوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں پابندی لگائی گئی ہے۔

 

امریکی حکام  کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ان میں وہ پروازیں بھی شامل تھیں جن کے ذریعے ایران کے تیار کردہ ڈرون اور متعلقہ ساز و سامان روس  منتقل کیا جاتا تھا ۔

 

خیال رہے کہ اس سامان کو اسمبل کرکے آزمائشی مرحلے سے گزارنے کے بعد روس کی ایرواسپیس فورسز نے یوکرین میں ڈرون تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

یاد رہے کہ اگست میں ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا نے ایک ملٹری ڈرون مقابلہ بھی کیا تھا۔

 

دوسری  جانب امریکا آئے دن یوکرین کے خلاف  کھڑے ہونے والے ممالک پر پابندیاں عائد کر رہا ہے ،اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے روس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں ،تاہم امریکا کو خود بھی ان پابندیوں کا نقصان مہنگائی کی صورت میں اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : روس کا یوکرین کے علاقے میں فوجی رڈار اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ،6 اسلحے کے گودام تباہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+