ایشیاء کپ فائنل : مڈل آرڈر ایک متربہ پھر ناکام ، بابر اعظم کی کپتانی کو لے کر مداح پریشان،کیا پاکستانی ٹیم لے پائے گی ورلڈ کپ میں اپنا انتقام؟

بریکنگ  نیوز ٹوڈے : ایشیاء کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو سری لنکا نے شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان بھر  سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے ، یاد رہے کہ ان میں سے بہت سے سینئر کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں محمد حفیظ ، انضمام الحق ن اور شعیب ملک جیسے مایا ناز کھلاڑی شامل ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی  بیٹنگ لائن اپ  لڑ کھڑا گئی جس کے بعد سنبھلنے میں نہ آئی ، بابر اعظم اور فخر زمان کے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد کے بیچ ایک  پارٹنرشپ لگی تو یوں لگا کے جیسے پاکستان جیت جا ئے گا ، مگر   جلد ہی افتخار نے آئوٹ ہو کر مداحوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ  تجزیہ کاروں کی جانب سے تورنامنٹ کے آغاز سے ہی افتخار پر طنز کیا جا رہا تھا مگر  ٹَیم مینجمنٹ نے ان کو سپورٹ کیا اور ان سے اچھے کی امید رکھی ،تاہم جب بھی پاکستان کو ان کی  بیٹنگ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے بری کارکردگی دکھا کر مداحوں کو مایوس کر دیا۔

 

دوسری جانب بہت سے سینئر کھلاڑی  بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا رہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم  نے کچھ فیصلے ایسے لیے جن سے ان کو فائنل جیتنا نصیب نہ ہوا۔

 

بھارتی تجزیہ کار وکرانت گپتا نے بھی بابر اعظم سے سوال کیا کہ جب  50 رنز پر سری لنکا کے 5 آئوٹ ہو چکے تھے   تو میچ ختم کیوں نہیں کیا ؟ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر نواز کو موقع دینا چاہیے تھا کیونکہ وہ پورے ٹورنامنٹ سے ہی اچھا پرفارم کرتا آرہا تھا ۔

 

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو  باہر  اچھی فارم میں بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے جن میں شان مسعود اور حیدر علی شا مل ہیں ۔

 

بابر نے پوسٹ میچ کانفرنس میں بیان دیا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور  دوبارہ  نہ دہرانے کی کوشش کریں گے ۔

 

یاد رہے کہ اگلے مہینے آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منعقد ہونے جا رہا ہے ،جس میں امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان ٹیم ایک مستحکم اور مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ میں بھیجے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں : ورلڈ پولو چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پولوورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+