انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (جکارتہ):انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں ،حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ زلزلے کی شدت نہایت تیز تھی ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشین محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی صوبہ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انڈونیشین حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے  کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔

 

دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز ضلع ممبرامو میں ممبراموٹینگہ کے شمال مغرب میں 37کلومیٹر میں دور10 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔

 

خیال رہے  کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

 

واضح رہے کہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس زلزلے سے کو ئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،سیکیورٹی  اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بروقت موقع واردات پر رسائی نے کسی قسم کے بڑے نقصان سے بچا لیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : مودی سرکار کا جبر جاری ،ظلم اور بے روزگاری کے خوف سے بھارتی مسلمان اپنی شناخت بدلنے لگے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+