آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، روہت شر ما کپتان مقرر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بھارتی ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے۔

 

نیوز ٹوڈے:بھارتی اسکواڈ میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا اور رشبھ پنٹ شامل ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، یوزویندرا چاہل اور اکسر پٹیل کو بھی  ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب بولنگ کے لیے جسپریت بمرہ، بھوونیشور کمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔

 

محمد شامی، شریاس آئیر، روی بشنوئی اور دیپک چہار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ بھارت حال ہی میں ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے سے باہر ہو گیا تھا ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیاء کپ فائنل : مڈل آرڈر ایک متربہ پھر ناکام ، بابر اعظم کی کپتانی کو لے کر مداح پریشان،کیا پاکستانی ٹیم لے پائے گی ورلڈ کپ میں اپنا انتقام؟

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+