یوکرین جنگ کو جلد انجام تک پہنچانے کیلیے رمضان قادروف نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے

روسی فوج کے حملے سے بچنے کیلیے یوکرین کے ایک اور پڑوسی ملک پولینڈ نے امریکہ کے آگے جھولی پھیلا دی  یوکرین پر روسی فوج کے زبردست حملوں کو دیکھتے ہوۓ پولینڈ نے امریکہ سے 96 ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اعلان پولینڈ کے صدر اندریج ڈوڈا  نے خود کیا ہے ۔

 

روس یوکرین جنگ میں روس کے خلاف امریکہ سمیت چالیس ملکوں نے یوکرین کی مدد کی ہے اس جنگ میں یوکرینی فوج کو جیولن میزائلیں امریکہ نے دی ہیں بلکہ امریکہ نے یوکرین کو بچانے کیلیے اپنا جنگی خانہ کھول دیا ہے امریکہ کے ساتھ ساتھ یورپی ملک یوکرین کو ہتھیاروں کے علاوہ پیسوں سے بھی مدد پہنچا رہے ہیں ۔

 

یوکرینی فوج  یورپ اور امریکہ کی مدد سے یوکرین کے کچھ علاقے واپس لینے میں کامیاب ہو گئ ہے جہاں روسی فوج نے قبضہ کر لیا تھا خار کیو کے کچھ علاقے روس کے ہاتھوں سے جاتے دیکھ کر چیچن کمانڈر رمضان قادروف روسی فوج پر بھڑک اٹھے ۔

 

چیچن لڑاکے جنگ کے شروع سے ہی روسی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑ رہے ہیں لیکن رمضان قادروف کا غصہ اس وقت بھڑک اٹھا جب انھیں یہ پتہ چلا کہ دو دن پہلے خار کیو کے کچھ علاقوں سے روسی فوج پر جب یوکرین نے حملہ کیا تو ان دونوں کے درمیان جنگ ہوئ جس سے گھبرا کر روسی فوج وہاں سے بھاگ نکلی اور یوکرین کو وہاں کچھ علاقوں میں اپنی کامیابی  کا جھنڈا گاڑنے کا پھر موقع مل گیا ۔

 

جب روسی فوج وہاں سے نکلی تو بھاری تعداد میں ان کے ہتھیار اور گولہ بارود وہیں رہ گیا اس خبر نے رمضان قادروف کو بھڑکا دیا اور انھوں نے روسی فوج کو یہ باور کرا دیا کہ اب انھیں یوکرین پر کامیابی حاصل کرنے کیلیے اپنے منصوبے میں جلد از جلد بدلاؤ کرنا ہو گا ۔

 

قادروف نے روسی فوج کے جذبات ابھارنے کیلیے کہا کہ اگر انھیں یوکرین میں جنگ لڑنے کیلیے تعینات کیا گیا ہے تو انھیں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنے آپکو تیار رکھنا ہو گا قادروف نے یہ بھی بتایا کہ جنگ کے میدان میں 10000 مزید فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ اڑیسہ پر جلد سے جلد قبضہ کیا جا سکے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+