یوکرین کی فوج نے تین گُنا علاقے پر دوبارہ قابض ہونےکا دعویٰ کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کی فوج  نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے مشرقی یوکرین میں تیز رفتار جوابی کارروائی کے دوران تین ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے  : دوسری  جانب عالمی میڈیا پر یہ بات زیر بحث ہے کہ اگر ان دعوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کیئو کی افواج نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے حاصل کردہ علاقے میں تین گنا اضافہ کر لیا ہے،

 

یوکرین کی یہ کامیابی روس کے  لیے خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے ۔

 

یاد رہے کہ یوکرین کےصدر زیلنسکی نے1,000 مربع کلومیٹر اور  پھر 2,000 مربع کلومیٹر کے رقبے کے حصول کا دعوی کیا تھا۔

 

 مشرقی جوابی حملے میں یوکرین کے فوجیوں کو روس کے زیرِ قبضہ اہم سپلائی شہروں ایزیوم اور کوپیانسک میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

 

کیئو میں حکام کا کہنا تھا کہ یوکرین کی افواج اب بھی ایزیوم کے آس پاس کی متعددعلاقوں  کو  حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روس کی وزارت دفاع نے ازیوم اور کوپیانسک سے اپنی افواج کی پسپائی کی تصدیق کی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں دوبارہ منظم ہوں گے ۔ 

 

مزید پڑ ھیں : انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+