امریکی فوج نے سعودی عرب میں عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی فوج کی جانب سے حال ہی میں ایک بیا ن جاری کیا گیا ،جس میں امریکی فوج سعودی عرب میں ایک عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے کا عندیہ دے رہی ہے۔

 

عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے تین سینئر  عہدیداران نے اس منصوبے کی تصدیق کی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے :  عالمی میڈیا کی جانب سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں قائم ہونے والی تجربہ گاہ میں نئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی ۔

 

واضح رہے کہ یہاں دفاعی صلاحیت کے حامل میزائل  بھی تیار ہوں گے اور ان کے تجربات کیے جائیں گے۔

 

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیو ایسٹ برن کا کہنا ہے کہ ابھی یہ منصوبہ غور و خوض کے مرحلے سے گزر رہا ہے جیسے ہی کو ئی پیش رفت ہو گی تو  سعودی حکام کو آگاہ کر دیا جا ئے گا ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : ان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادی ممالک اس تجربہ گاہ میں تربیت حاصل کریں گے تا کہ مستقبل میں خطے کے امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

مزید پڑ ھیں : یوکرین کی فوج نے تین گُنا علاقے پر دوبارہ قابض ہونےکا دعویٰ کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+