مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ،کشمیری نوجوان شہید
- 13, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے وادی میں آج بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
نیوز ٹوڈے : میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔
واضح رہے کہ نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے رہے ۔
کشمیر میں مظاہرین نے بھارت اور قابض فورسز کے خلاف نعرے لگائے، تاہم قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا جس میں ایک کشمیری نوجوان بھی فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گیا ۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔
نیوز الرٹ ٹو ڈے : واضح رہے کہ بھارت ایک طویل عرصے سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچے ، بزرگ اور خواتین کو بھی کئی بار نشانہ بنایا گیا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : امریکی فوج نے سعودی عرب میں عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا
تبصرے