ایشیا ء کپ کیچ ڈراپ ،شاداب خان پر سخت تنقید ، فاسٹ بالر حسن علی 'دوست'کی حمایت میں بول پڑے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ کے فائنل میں کیچز ڈراپ کرنے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے :  یاد رہے کہ نائب کپتان  شاداب خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

شاداب خان نے فائنل میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کے کیچز ڈراپ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھاکہ کیچز سے ہی میچز جیتے جا تے ہیں ، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے کیچ چھوڑ کر  اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔


دوسری جانب اس سانحہ کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنے دوست شاداب خان کا ساتھ دینے میدان میں اُتر آئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ جواب میں حسن علی نےٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شاداب خان بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور لاجواب کیچز بھی پکڑ رہے ہیں،یاد رہے کہ یہ ویڈیو زیادہ پرانی نہیں بلکہ کچھ ماہ پہلے کی ہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، روہت شر ما کپتان مقرر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+