آذر بائیجان اور آرمینیا کا تنازع ،وزیر اعظم آرمینیا کا عالمی رہنمائوں کو فون کر کے مدد کا مطالبہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیرِ اعظم آرمینیا نے آذربائیجان کے ساتھ حال ہی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد عالمی رہنماؤں کو ٹیلی فون کیا ہے اور عالمی برادری سے مدد  کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے وزیرِ اعظم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ٹیلی فون کر کے آذربائیجان کی تازہ جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ  کر دیا ہے ۔

 

آرمینیا کے وزیرِ اعظم نے اپنا مئوقف پیش کیا  کہ عالمی برادری آذربائیجان کی کارروائیوں پر مناسب ردعمل دے۔

 

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے جو کہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ آذربائیجانی وزارت دفاع نے آرمینیا پر سرحد پر بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیوں کا الزام عائد کیا ہے ۔

 

وزارت دفاع کے مطابق آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پر گولیاں برسائی ہیں، جس میں فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اگر آذر بائیجان کی فوج  نہ رکی تو مجبوراً آرمینیا کو بھی رد عمل دینا ہو گا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ،کشمیری نوجوان شہید

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+