مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : مقبوضہ بیت المقدس میں  اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی ،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی پولیس کی جانب سے ایسے نا مناسب اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق کم از کم 128 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مغربی دراوازے سے قابض  اسرائیلی پولیس نے داخل کئے۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے :میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام یہودیوں کو پورے پروٹوکول کیساتھ داخل کیا گیا ۔مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا  انتخاب کیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ  اسرائیل کے اس اقدام سے پوری دنیا سے مسلم برادری کی جانب سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے  ،  اس سے  قبل بھی جب بھی اسرا ئیل نے ایسا اقدام اٹھا یا تو اس کی پوری دنیا میں سر ِ عام مذمت کی گئی ، تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے کو ئی وضاحت نہیں دی گئی ۔

 

خیال رہے کہ بیت المقدس جو کہ اب اسرائیل کے قبضے میں ہے،ایک طویل عرصے سے تنازع کا شکار  بنی ہو ئی ہے  اور جن ممالک نے بھی اسرا ئیل کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی اس کو منہ کی کھانی پڑ ی ۔

 

مزید پڑ ھیں : آذر بائیجان اور آرمینیا کا تنازع ،وزیر اعظم آرمینیا کا عالمی رہنمائوں کو فون کر کے مدد کا مطالبہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+