بھارت کا کشمیر پر قبضہ: امریکا کے شہر ٹیکساس میں کشمیر گلوبل کونسل کے زیر اہتمام سیمینار،کئی امریکی اسکالرز نے بھارتی اقدامات کی مخالفت کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کشمیر پر قبضہ کے تقابلی جائزہ کے موضوع پر ڈیلس ٹیکساس میں کشمیر گلوبل کونسل کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا،جس میں پوری دنیا سے کئی کشمیریوں نے شرکت کی ۔

 

 ‎نیوز ٹوڈے :امریکی راے عامہ سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم شخصیات نے سیمینار میں شرکت کی اور اپنے خیا لات سے  دنیا کو کشمیر کے مسائال سے آگاہ کیا ۔

 

‎یاد رہے کہ سیمینار کے شرکاء نے یوکرین اور کشمیر میں قبضے کی مماثلت پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

 

 ‎ دوسری جانب سیمینار میں مقررین نے کشمیر اور یوکرین سمیت دنیا کے دیگر کئی علاقوں میں فوجی طاقت کے ذریعہ کمزور قوموں پر قبضے کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرناک رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی دانشوروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبہ خود مختاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے فوجیں نکال کر اس کی آزاد حیثیت بحال کرنی چاہیے تا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق مل  سکیں ۔

 

مزید پڑ ھیں  : مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+