آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان تنزلی کے بعد چوتھے نمبر آگیا،بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انٹر  نیشنل کرکٹ کونسل سے  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا جبکہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی پوزیشن بھارت سے زیادہ مستحکم تھی ، تاہم ایشیاء کپ میں خِراب کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ چکا ہے ۔

 

بھارت اگر چہ ایشیاء کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا مگر  رواں سال بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میں  جیت کی شرح نوے فیصد سے بھی زیادہ رہی ہے ۔

 

دوسری جانب پاکستان بھر سے سینئر کرکٹر کی جانب سے  پاکستان کی کار کردگی پر تنقید کی جا رہی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ پا کستان نے  ایشیاء کپ صحیح کامبینیشن نہیں بنایا جس کی وجہ سے پوری ٹیم کو مسئلہ ہوا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سینئر کرکٹرز کی جانب سے قومی کپتا ن بابر اعظم کی تعریف کرتے ہو ئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ، ان کا کہنا ہے کہ بابر  کی کامیابی پچھلے تین سالوں میں اتنی  واضح رہی ہے کہ  اگر اب وہ بری فارم میں ہے تو مداحوں کو بابر کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیا ء کپ کیچ ڈراپ ،شاداب خان پر سخت تنقید ، فاسٹ بالر حسن علی 'دوست'کی حمایت میں بول پڑے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+