لوہانسک سے یوکرینی فوج کی واپسی مشرقی یوکرین پر روس کی بہت بڑی فتح ہے

روس یوکرین جنگ میں روسی فوج اور چیچن لڑاکے مل کر لوہانسک کے کئ اہم شہروں میں یوکرینی فوج کو پسپا کرنے کی کوشش میں ہیں یوکرین کے اس علاقے میں تقریباً تین ہفتوں سے زبردست جنگ جاری ہے اب روس نے جنگ میں اپنے طوفانی ملٹی پل راکٹ لاؤنچر اڑاگن اور دوسرے خطرناک جنگی ہتھیار بھی لوہانسک میں تعینات کر دیے ہیں ۔

 

ان ہتھیاروں سے روسی فوج یوکرینی فوج پر لگاتار بمباری کر رہی ہے روسی فوج اور چیچن لڑاکے کسی بھی طرح جلد از جلد لوہانسک کے شہر سیورو دونیسک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیورو دونیسک کے ذریعے  ڈونباس پر جیت کا راستہ آسان ہو سکے اس لیے چیچن لڑاکے اور روسی فوج مل کر یوکرینی فوج پر حملے کر رہے ہیں ۔

 

یوکرینی فوج بھی پچھلے تین ہفتوں سے ڈٹ کر روسی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے ان کی کوشش ہے کہ ماریوپول کی طرح سیورو دونیسک پر کسی طرح بھی روس کا قبضہ نہ ہونے پاۓ کیونکہ سیورو دونیسک  پر روسی فوج کے قبضے کا مطلب پورے لوہانسک پر روسی فوج کا قبضہ ہے ۔

 

زیلینسکی کی فوج جانتی ہے کہ اگر روس اس لڑائ میں جیت گیا تو اس کے بعد ڈونیسک کی باری آ جاۓ گی اور اگر لوہانسک اور ڈونیسک پر روسی فوج کا قبضہ ہو گیا تو پورا مشرقی یوکرین زیلینسکی کے ہاتھوں سے نکل جاۓ گا اسی لیے یوکرینی فوج نے لوہانسک کو بچانے کیلیے پوری طاقت جھونک رکھی ہے ۔

 

حالانکہ روسی فوج نے لوہانسک کے اس اہم شہر سیورو دونیسک کے ٪80 حصے پر قبضہ کرنے کا دعوٰی کیا ہے اور بچے ہوۓ بیس فیصد حصے پر یوکرینی فوج ہتھیار ڈالنے کیلیے ابھی تیار نہیں ہے اور روسی فوج پر ٹینکوں سے گولے برسا رہی ہے ۔

 

اس وقت مشرقی یوکرین کے ڈونباس پر قبضے کیلیے جاری جنگ میں روسی فوج کیلیے ایک خوشی کی خبر سامنے آئ جب انھیں پتہ چلا کہ یوکرین نے لوہانسک سے اپنی فوج ہٹا لینے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ خبر پیوٹن کی فوج کا حوصلہ بڑھانے والی ہے اس بات کی تصدیق لوہانسک کے گورنر نے کر دی ہے ۔

 

زیلینسکی کی فوج کو یہ حکم اس لیے دیا گیا کیونکہ اس علاقے میں  پچھلے تین ہفتوں سے جاری جنگ کے دوران تمام کے تمام شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں روسی فوج نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کیلیے چیچن لڑاکوں کی مدد سے ڈٹ کر بارود برساۓ اور  رمضان قادروف نے اپنے سب سے خونخوار کمانڈر موسٰی احمددوف کو جنگ میں اتار دیا ۔

 

چیچن کمانڈر رمضان قادروف نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ وہ بہت جلد لوہانسک میں جنگ جیت لیں گے قادروف نے اس لڑائ کی کئ وڈیوز بھی جاری کیں جن میں ان کے لڑاکے یوکرینی فوج پر گولیاں برساتے دکھائ دیے انھوں نے یوکرینی فوج کی ایسی گھیرہ بندی کی کہ ان کے پاس واپس لوٹنے کے علاوہ کوئ اور چارہ نہیں تھا لوہانسک کے گورنر نے کہا کہ اگر یوکرینی فوج مزید یہاں رکی تو ایک بھی فوجی زندہ نہیں بچے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+