بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کا حصہ بن گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان  ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش اسٹروکس کی دنیا معترف اور خاص کر  ان کی کور ڈرائیو کو پوری دنیا میں سراہا جا تا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : دنیا بھر کے کمنٹیٹرز اور سینئر کرکٹرز  اپنے تبصرے میں نوجوان پلیئرز کو ان کے کور ڈرائیو کو دیکھ کر سیکھنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں اور کئی لوگوں نے  بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو د نیا کی بہترین  شاٹ قرار دے دیا ہے ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے :بابر اعظم  کا ڈرائیو حقیقی معنوں نصابی کتاب کا حصہ بن گیا ہے اور کتام میں موجود اس سوال کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل کافی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

 

وفاقی تعلیم بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب میں اس متعلق سوال موجود ہے ۔

 

 طلبہ سے پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند کو کور ڈرائیو پر ماریں گے تو گیند کس رفتار سے بانڈری لائن تک پہنچے گی۔

 

یاد رہے کہ بابر اعظم نے پوری دنیا کو اپنی کار کردگی دکھا کر  توجہ کا مرکز بنا لیا ہے،حتیٰ کہ بھارت سے کئی لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور اسے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارت سے  عوام  کی ایک بڑی تعداد  بابر اعظم کی  دیوانی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں  : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان تنزلی کے بعد چوتھے نمبر آگیا،بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+