پاکستانی ٹیم کی ایشیاء کپ میں مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، انضمام الحق

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سیلیکٹر  انضمام الحق کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ ایشیاء کپ میں قومی  ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ہمیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

 

نیوز ٹوڈے : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ تین چار سال میں پہلی بار ہوا کہ بابر اعظم نے اسکور نہیں کیامگر ان پر تنقید کی بجائے ہمیں مشکل وقت میں اپنے کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔

 

انضمام الحق  نے میڈیا کو بتایا کہ کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، مڈل آرڈر میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مختلف پچز ہوتی ہیں، میرے خیال میں سلیکٹرز کو ورلڈ کپ کے لیے  تبدیلی کرنی چاہیے تا کہ وہا ں  گرائونڈ کی صورتحال سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کا حصہ بن گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+