آسٹریلیا کا دورہ بھارت ، دورے سے قبل ہی تین اہم آسٹریلوی کھلاڑی ٹیم سے باہر

بریکنگ نیوز ٹوڈے :ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے پہلے ہی آسٹریلیا کے چند  اہم کھلاڑی انجریکے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : کرکٹ آسٹریلیا  حکام کے مطابق دورۂ بھارت سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک، مچل مارش اور مارکوس اسٹوئنس کا نام  شامل ہے۔

 

واضح رہے کہ مچل اسٹارک گھٹنے اور مچل مارش ٹخنے کی انجری جبکہ مارکس اسٹوئنس سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔

 

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسکوڈ میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کی انجریز معمولی نوعیت کی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور سفر کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ آسٹریلیا کو بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی 6 دنوں میں تین مختلف شہروں میں کھیلنے ہیں، میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدر آباد میں منعقد ہونگے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستانی ٹیم کی ایشیاء کپ میں مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، انضمام الحق

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+