انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ،سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو ہو گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کی  کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے ، انگلش   کھلاڑیوں کی پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

 

نیوز ٹوڈے : کراچی  ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات   کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ انگلش  کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل  منتقل کیا جا ئے گا ۔

 

خیال رہے کہ کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں آج پریس کانفرنس کریں گے۔

 

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہونگے، جبکہ سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے کیا جائے گا ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ  پرفارم کریں گی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ بورڈ پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب زدگان کو دے گا۔

 

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی جس کے بعد سری لنکا ٹیم پر حملہ ہو ا ور پاکستان میں کرکٹ ایک لمبے عرصے تک خواب کی مانند ہو گئی ۔

 

مزید پڑ ھیں : آسٹریلیا کا دورہ بھارت ، دورے سے قبل ہی تین اہم آسٹریلوی کھلاڑی ٹیم سے باہر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+