ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی جانب سے کروائے  جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے میچز کے 5 لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو گئے  ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء  میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  حکام کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔

 

واضح رہے کہ پاک بھارت  میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے۔

 

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جو 5 ڈالرز مالیت کے 85 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ،سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو ہو گا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+