سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی  کی نمائندگی کرنےو الے  سابق امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف لاہور میں انتقال کرگئے۔واضح رہے کہ اسد رئوف کی عمر 66 سال تھی ۔

 

نیوز ٹوڈے : اسد رؤف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا، ان کے گھر کے افراد سے  معلوم ہوا کہ ان  کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جا ئے گا ۔

 

واضح رہے کہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی اور بہترین فیصلے کیے ۔اسد رئوف کا نام آئی سی سی کے بہترین امپائرز میں آ تا ہے ۔

 

دوسری جانب اسد رؤف نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کئے اور اپنے  بہتری فیصلوں کے ذریعے میچز مکمل کروائے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اسد رئوف کو کچھ عرصے سے تکلیف کا سامنا تھا جس کا ذکر ان کے گھر والوں نے بھی کیا اور ان کی طبی حالت کی معلومات میڈیا کو فراہم کیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+