یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ،یوکرینی عوام کو تشویش لاحق

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں لیکن یوکرینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب صدر کی حالت تسلی بخش بتائی  گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدارتی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ تاہم انہوں نے حادثے کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا نہ ہی کو ئی تفصیل میڈیا کے سامنے رکھی ۔

 

دوسری جانب ترجمان کے مطابق صدر کی کار ایک پرائیوٹ کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں زیلنسکی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہیں ایسی چوٹیں نہیں آئیں کہ جن سے ان کی جان کو کسی قسم کا کوئی  خدشہ  لاحق ہو ۔

 

ترجمان  صدارتی ہائوس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے صدر زیلنسکی کا معائندہ کیا ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جا نب اس واقع کے بعد یوکرینی عوام کا شدید ردِ عمل آ رہا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ عوام کی بڑی  تعداد ان کی خیریت دریافت کرنے کےط لیے صدارتی ہائوس سے رابطے میں ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : کینیڈا نے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید 25 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+