صدارتی انتخابات : امریکی عوام نے صدارتی امیدوار کے لیے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے: واشنگٹن میں ہونے والے ایک سروے میں امریکیوں کی اکثریت  نے بائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالفت کر دی ،امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  عوام کسی نئے صدر کو دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے جو ان کے مسائل کا حل نکالنے میں ان کی مدد کرے .

 

 نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق امریکا میں آئندہ صدارتی امیدواروں کے حوالے سے سروے کیا گیا ، جس میں امریکیوں کی اکثریت نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی واضح مخالفت کردی ہے ۔

 

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں کیے جانی والےحالیہ سروے  کی رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ سڑسٹھ فیصد افراد بائیڈن کی بڑھتی عمر اور خراب کارکردگی کے باعث ان کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے خلاف ہیں۔

 

دوسری جانب امریکیوں نے ٹرمپ کو سروے رپورٹ میں قوم کو تقسیم کرنے والا قرار دیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکیوں نے سروے رپورٹ میں آئندہ صدارتی الیکشن میں کسی نئے امیدوار کو سامنے لانے کی رائے دی ہے۔ ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے سروے رپورٹ  سے اتفاق کیا۔

 

مزید پڑ ھیں : یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ،یوکرینی عوام کو تشویش لاحق

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+