آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اور نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ 

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکواڈ کے ہمراہ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر کا نام  شامل ہیں۔ 

 

اسی طرح اس ٹیم کے ساتھ جن تین ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+