پیوٹن کی گاڑی پر حملے کے بعد زیلینسکی کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہو گئ

یوکرینی میڈیا کے  مطابق یوکرین کے شہر  کیو میں زیلیینسکی  کار حادثے میں بال بال بچ گۓ ان کی گاڑی ان کے قافلے کی ہی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئ اور اس حادثے میں زیلینسکی کو کسی طرح کی چو ٹ نہیں آئ ان کا ڈرائیور اس حادثے میں زخمی  ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

زیلینسکی کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ خار کیو کے دورے سے واپس آ رہے تھے اس حادثے سے ایک روز قبل اس طرح کا ایک حادثہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی پیش آیا جب  وہ ماسکو میں اپنی رہائش  گاہ کی طرف جا رہے تھے پیوٹن کو یا کسی اور شخص کو اس حادثے میں کوئ نقصان نہیں پہنچا ۔

 

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آ رہی ہے کہ یوکرین جنگ میں امریکہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہے کیونکہ اس جنگ ممیں امریکہ یوکرین کو سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرر رہا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ امریکہ نے یوکرین کو اپنے ہتھیاروں کا بازار بنا دیا ۔

 

امریکہ اس جنگ میں اپنے پرانے ہتھیار کھپا رہا ہے اور نۓ ہتھیار آزما بھی رہا ہے ان کی طاقت پرکھ رہا ہے اب امریکہ کھل کر سامنے آ رہا ہے جس پر روس بہت غصے میں  ہے کیونکہ امریکہ کے ہتھیاروں سے روس نقصان اٹھا رہا ہے اور اب پیوٹن اس کا جواب ایٹمی حملہ کر کے کسی بھی وقت دے سکتے ہیں ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+