پی سی بی کی لاپرواہی برقرار ،شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کیلئے اپنے خرچے پر گیا ،شاہد آفریدی کا انکشاف

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ری ہیب کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہین آفریدی نے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور سارا کچھ وہ خود ہی کر رہا ہے،واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  یہاں سے بیٹھ کر میں ڈاکٹرز کا انتظام کررہا ہوں۔

 

سابق کپتان پاکستان  نے مزید کہا کہ پی سی بی نے 29 اگست کو شاہین آفریدی کو لندن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے اعلان میں ڈاکٹرز کے انتظام کا بھی ذکر کیا تھا۔

 

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی اس وقت  لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں ،شاہین آفریدی اس وقت کھیل کے مایا ناز ڈاکٹر ڈاکٹر ظفر کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کا نام اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ،امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو کر دوبارہ پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : پاکستان نے 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+