روسی حملے سے کراکونوف ڈیم کے کئ حصے تباہ ہو گۓ یوکرینی فوج بند باندھنے میں ناکام

روس یوکرین جنگ  میں اس وقت دونوں ملکوں کی فوجیں کئ مورچوں پر آمنے سامنے جنگ لڑ رہی ہیں خیر سون میں یوکرین کی فوج پر بمباری کا ایک تازہ وڈیو جاری کیا گیا ہے روسی فوج نے  ایک پل کو تباہ کر کے یوکرین کی سپلائ لائن کو تباہ کرنے کا دعوٰی کیا ہے ۔

 

روس نے امریکہ کو بھی ایک بار پھر واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائلیں دیں تو امریکہ کا یہ قدم روس کو بڑے حملے پر مجبور کرنے والا ہو گا روس نے یہ بیان اس لیے جاری کیا ہے کیونکہ امریکہ کی ہائ مارس میزائلیں یوکرین میں نا کام ہوتی نظر آ رہی ہیں اس لیے اب یوکرین امریکہ سے لمبی دوری والی میزائلوں کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

 

روسی فوج کے کریوری شہر میں  میزائل حملے سے یوکرین میں کراکونوف ڈیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے ڈیم کے کئ حصے بری طرح تباہ ہو گۓ ڈیم سے پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے حالات کے پیش نظر ارد گرد کے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہےروس کے اس حملے میں سو سے زیادہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے کئ علاقوں میں پانی اور بجلی کی بھی قلت ہو گئ ہے  ۔

 

یوکرین نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ ان کی فوج نے خار کیو سے لے کر خیر سون تک روسی فوج کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور روسی فوج کے قبضے والے کئ علاقوں سے روسی فوج کو نکال دیا ہے اور پھر سے قبضہ کر لیا ہے ۔

 

دوسری طرف روسی فوج نے یوکرینی حملوں کا جواب دیتے ہوۓ خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا روسی فوج نے یوکرینی فوجی ٹھکانوں پر میزائل لاؤنچر طیاروں سے ہوائ حملے کیے جس سی یوکرینی فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوٰی کیا ہے لگاتار چار میزائل گرانے کے بعد یوکرینی فوجی ٹھکانوں پر زوردار دھماکہ ہوا اور یوکرینی فوج کی آگے بڑھنے کی کوشش کو نا کام بنا دیا روسی فوج کے مطابق اس کی جوابی کاروائ میں یوکرین کے 150 فوجی ہلاک ہو گۓ اور کئ اہم جنگی ہتھیار بھی تباہ ہو گۓ ۔

 

ڈونباس میں بھی روس اور یوکرین کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے روسی فوج  نے یوکرینی فوج پر کئ راکٹ گراۓ اور روسی فوج کا دعوٰی ہے کہ ان راکٹ حملوں سے بوکھلائ یوکرینی فوج نے ڈونباس سے اپنے قدم پیچھے ہٹا لیے ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+