عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹینس کے سپر اسٹار  راجر فیڈرر نے گرینڈ سلم اور اے ٹی پی ٹور ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ  اس سال لندن میں ہونے والا لیور کپ اُن کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا جس کے بعد وہ  پروفیشنل ٹینس سے   ان کا تعلق ہمیشہ کے لیے منقطع ہو جائیں گے ۔

 

نیوز ٹوڈے  :  واضح رہے کہ  20  مرتبہ گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والے 41 سالہ راجر فیڈرر نے پچھلے سال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد گھٹنے کی سرجری کے سبب کوئی ایونٹ نہیں کھیلا ۔

 

انجری پر ان کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم نے اُن کو واضح پیغام دے دیا ہے جس کے بعد وہ ٹینس کو مسلسل نہیں  کھیل سکتے ۔

 

راجر فیڈرر کی جانب سے بیان دیا گیا کہ اُنہوں نے 24 سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے مگر جسم کا تقاضہ اسی میں ہے کہ اب ریٹائرمنٹ لے لی جائے۔

 

اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ کھیل سے محبت کرتے ہیں اور اُسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : راجر فیڈرر نے 16 برس کی عمر میں 1998 کے دوران اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب 2022ء میں انہوں نے ٹینس کو خیر آباد کہ دیا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : پی سی بی کی لاپرواہی برقرار ،شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کیلئے اپنے خرچے پر گیا ،شاہد آفریدی کا انکشاف

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+