افغان عوام کے اثاثے امریکا کے قبضے میں ہیں
- 16, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : افغانستان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ افغان عوام کے اثاثے ایک طویل مدت سے امریکا کے قبضے میں ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : ترجمان طالبان نے کہا کہ امریکا نے افغان عوام کی ملکیت پر قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا افغان عوام کے اثاثوں کا مالک نہیں ہے ، افغان اثاثوں کی حق دار افغان عوام ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ذبیح اللّٰہ مجاہد نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے امریکا میں ہی منجمد کیے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب مذاکرات کی پیش کش جاری رہے گی اور ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات سے ہی کام لیا جا ئے اور جلد سے جلد باہمی مسائل کو ختم کیا جا ئے ۔
خیال رہے کہ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے اثاثے بغیر شرط جاری کیے جائیں۔
دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان عوام امریکا سے دو طرفہ تعلقات چاہتی ہے لہٰذا افغان عوام کو ان کا حق دیا جا ئے ۔
مزید پڑ ھیں : روسی حملے سے کراکونوف ڈیم کے کئ حصے تباہ ہو گۓ یوکرینی فوج بند باندھنے میں ناکام
تبصرے