روسی صدر ولادمیر پیوٹن پر مبینہ قاتلانہ حملہ ،سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث بڑا جانی نقصان نہ ہو سکا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روسی صدر ولادمیر  پیوٹن پر  مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا ،تاہم روسی ڈر اس حملے میں  میں بال بال بچ گئے۔

 

نیوز ٹوڈے :عالمی  میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر پر قاتلانہ حملے کی خبر ٹیلی گرام چینل کی جانب سے دی گئی ہے ،مگر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ قاتلانہ حملہ  کس وقت ہوا ۔

 

 اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا  ہے کہ روسی صدر کی لیموزین گاڑی کا بائیں جانب کا اگلا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹا جس کے فوری بعد گاڑی سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تاہم گاڑی کو محفوظ طریقے سے محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ۔

 

دوسری جانب برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق  ابھی تک نہیں ہو ئی ۔

 

شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ حملے میں صدر ولادمیر پیوٹن محفوظ رہے تاہم اس واقعے کے بعد کئی گرفتاریاں کی جا چکی ہیں ۔

 

واضح  رہے کہ روس کی جانب سے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر ولادمیر پیوٹن کی صحت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے  میڈیا پر کئی قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے 2017 میں انکشاف کیا تھا کہ ان پر اب تک 5 قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں،تاہم سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث روسی صدر  ان حملوں میں محفوظ رہے ۔

 

خیال رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن دنیا کے سب سے محفوظ ترین آدمی ہیں، ان کی سیکیورٹی کو چیلنج کرنا کو ئی معمولی بات نہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : افغان عوام کے اثاثے امریکا کے قبضے میں ہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+