بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری
- 16, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے دو علما ء سمیت 5 افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تحویل میں لے لیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : کشمیری میڈا کی رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مولانا مشتاق احمد ویری اور عبدالرشید داؤدی شامل ہیں ۔
اس کے بر عکس دیگر 3 افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وپاکستان امتیاز وانی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ حکام پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علما کو جموں کی جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ظالمانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : عام عوام کا بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یاد رہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ایک طویل عرصے سے چلی آ رہی ہے جس سے ادھر کے بزرگ ،خواتین اور بچے بھی نقصان ا ٹھا رہے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : روسی صدر ولادمیر پیوٹن پر مبینہ قاتلانہ حملہ ،سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث بڑا جانی نقصان نہ ہو سکا
تبصرے