روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے اہم ساتھی کی اچانک موت

بریکنگ نیوز ٹوڈ ے : روس کے  صدر ولادیمیر پیوٹن کے اہم قریبی ساتھی اچانک انتقال کر گئے ، ولادیمیر سنگورکن روس کے سرکاری اخبار پراودا کے چیف ایڈیٹر بھی تھے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق 68 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والے ولادیمیر سنگورکن روسی شہر خباروسک کے کاروباری دورے کے دوران فالج کا شکار ہوئے تھے۔

 

دوسری جانب روس کے  سرکاری میڈیا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سنگورکن مشرقِ بعید کے حوالے سے شہرت رکھنے والی روسی شخصیت ولادیمیر آرسینیف کے بارے میں 1 کتاب کے لیے مواد اکٹھا کرنے کے  لیے سفر میں تھے ،سفر  کے دوران دم گھٹنے کی شکایت کے بعد ان کی اچانک موت واقع ہو گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے روسی صدر کے قریبی ساتھی سنگورکن کی موت کی  مرکزی وجہ فالج کو قرار دیا ہے۔

 

کریملن نے ولادیمیر سنگورکن کی موت کو روسی صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا  اور افسوس کا اظہار کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+