عاقب جاوید نے ٹیم سلیکشن کے راز سے پردہ اُ ٹھا دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ مڈل آرڈر ہی ہمارا اصل مسئلہ  ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : عاقب جاوید نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سلیکش کے بعد  مجھے نہیں لگتا سلیکٹ کی گئی ٹیم ورلڈ کپ میں  اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔

 

نجی نشریاتی چینل میں گفتگو کرتے ہو ئے عاقب جاوید نے کہا کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ  دی گئی ۔

 

دوسری جانب عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے۔ مگر انہوں نے ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ  مجھے نہیں پتہ حیدر علی اورحارث کی سلیکشن کیوں ہو ئی ۔

 

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائے گا، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں تو ہمیں اوپر کسی اور کو موقع دینا ہو گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ عاقب جاوید نے کہا کہ آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہے تو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں مگر ٹیم سلیکشن میرٹ پر کی جا ئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+